ام
المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ " میرے پاس ایک عورت
آئی۔ اس کے ساتھ دو بچیاں تھیں ، وہ مجھ سے کچھ مانگنے کے لئے آئی تھی۔ اس
وقت میرے پاس ایک کھجور کے علاوہ کچھ نہیں تھا وہی میں نے اس کو دے دی۔ میں
نے دیکھا کہ اس نے اس نے کھجور کو ان دونوں بچیوں میں تقسیم کردیا اور خود
کچھ نہیں کھایا۔ اس خاتون کے چلے جانے کے بعد کچھ دیر بعد رحمت عالم صلی
اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے آپ صلی
اللہ علیہ وسلم سے اس عورت کا سارا حال سنایا کہ باوجود بھوکی رہنے کے اس
نے بچیوں کو ترجیح دی" یہ سن کر محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
:
"جو شخص لڑکیوں کے بارے میں آزمایا جائے یعنی اس کے یہاں لڑکیاں
پیدا ہوں اور پھر وہ ان سے اچھا سلوک کرے ، انہیں بوجھ نہ سمجھے تو یہ
لڑکیاں اس کے لئے دوزخ کی آگ سے ڈھال بن جائیں گی"
(مشکوۃ شریف)
No comments:
Post a Comment