Sunday, January 26, 2014

Baqi raat shukrany ky liay nafal ada kerty

ایک شخص مال دفن کر کے جگہ بھول گیا۔ اپنی مشکل کے حل کیلئے امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس پہنچا۔ آپ (رح) نے فرمایا: "یہ کوئی فقہی مسئلہ تو ھے نہیں کہ میں تمہیں کوئی حیلہ بتا دوں۔ اچھا آج ساری رات تم نماز میں گزارنا۔۔!"
چوتھائی رات ھی نماز میں گزاری تھی کہ اُسے جگہ یاد آگئی اور مال نکال لایا۔
صبح امام (رح) سے ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: "میں نے نماز کا مشورہ اِس خیال سے دیا تھا کہ شیطان رات بھر تمہیں عبادت کی مہلت نہیں دے گا اور جگہ یاد دلا دے گا، لیکن تمہیں چاھیے تھا کہ باقی رات شکرانے کے نفل ادا کرتے رھتے۔۔۔"

حوالہ: (یادگار ملاقاتیں)

اگر انصاف سے دیکھا جائے تو بڑے دُکھ سے کہنا پڑتا ھے کہ ھم میں سے بھی زیادہ تر لوگوں کی عبادتوں خصوصاً نمازوں کا یہی حال ھے۔ جو باتیں دن بھر یاد نہیں آتیں وہ عین نماز کی نیت کے فوراً بعد یاد آنا شروع ھو جاتی ھیں، نتیجہ نماز سے خشوع و خضوع ختم ھو جاتا ھے اور روحِ نماز فوت ھو جاتی ھے۔

اللہ ھمیں اپنی نمازوں کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔آمین

No comments:

Post a Comment